ملتان؛ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر  کے ریگولر ہونے کی خوشی میں تقریب کا انعقاد

109

ملتان ،18 جون (اے پی پی ): ریسکیو 1122ملتان کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر  کے ریگولر ہونے کی خوشی میں تقریب کا انعقاد کیا  گیا۔ حکومت پنجاب نے ڈاکٹر رضوان نصیرکی اٹھارہ سالہ خدمات کے اعتراف میں انہیں ریگولر کر دیا ہے ۔

 ڈاکٹر رضوان نصیر عرصہ آٹھارہ سال سے ریسکیو  1122 میں ڈائریکٹر جنرل کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ آج سے 18 سال قبل ڈاکٹر رضوان نصیر  کی کوششوں سے یہ ادارہ معرض وجود میں آیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا کہ ریسکیورز کے لئے عید کا دن ہے، ہم پنجاب گورنمنٹ کے تحہ دل سے شکر گزار ہیں۔ اس موقع پر ریسکیورز نے ایک دوسروں کو مبارک باد دی اور مٹھائی بھی تقسیم کی۔