پولیس افسران و ملازمین کی حوصلہ افزائی سے ان کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوتا ہے؛ آر پی او ملتان سید خرم علی

42

ملتان، 18 جون (اے پی پی ): ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا ہے کہ پولیس افسران و ملازمین کی حوصلہ افزائی سے ان کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے فرائض تندہی سے سر انجام دیتے ہیں۔

 ان اخیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے  کارکردگی کے حامل پولیس افسران و ملازمین کو سیکنڈ کلاس سرٹیفیکیٹس معہ نقد انعام دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعلی پولیس افسران  کی بھر پور کوشش ہے کہ فیلڈافسران جو شرپسند عناصر کی سرکوبی کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر احسن طریقے سے فرائض سر انجام دیتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی وقت کا تقاضا ہے تاکہ ان کے کام میں مزید نکھار پیدا ہو۔

 سرٹیفیکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب میں سٹی پولیس آفیسر منیر مارتھ،ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن ر سید ذیشان حید ر،پرسنل سٹاف آفیسر محمد یوسف بھٹی و دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔

 یاد رہے کہ پولیس افسران و ملازمین نے سنگین اور حساس نوعیت کے متعدد کیسز ٹریس کئے جس بنا ء پر ان کو تعریفی سرٹیفیکیٹس  اور نقد انعام سے نوازا گیا۔ سرٹیفیکیٹس حاصل کرنے والوں میں علی رضا سب انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ صدر شجاعباد،عمر فاروق سب انسپکٹر ایس ایچ او سٹی صدر شجاعباد،غلام مصطفی سب انسپکٹر انوسٹی گیشن آفیسر،اسٹنٹ سب انسپکٹر منیر جاوید،محمد جاوید جبکہ ملازمین میں محمد عارف،محمد شریف، محمد اشفاق،ظفر اقبال اور ڈرائیورکانسٹیبل محمد اشفاق شامل تھے۔