کوئٹہ، 18جون(اے پی پی) : وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا، اجلاس میں کابینہ نے آئندہ مالی سال 2021-22کے ترقیاتی غیرترقیاتی بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دیدی۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبدالباسط نے مجوزہ سالانہ ترقیاتی پروگرام پر اجلاس کو بریفنگ دی ۔ کابینہ کی جانب سے متوازن بجٹ کی تیاری پر وزیراعلیٰ کے وڑن پر اور محکمہ پی اینڈ ڈی اور محکمہ خزانہ کو مبارک باد دی گئی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ بجٹ کی تیاری میں تمام ساتھیوں کی مشاورت شامل ہیں ،عوام دوست متوازن بجٹ پاس لے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں بھی مالی نظم و ضبط کو یقینی بنائیں گے، موجودہ بجٹ میں صوبے کے محاصل میں اضافے کا اولین ترجیح دی گئی ہے اورکابینہ کے ساتھیوں کے اعتماد پر ان کا شکر گزار ہوں۔