بہاولنگر؛پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلع بھرمیں 12 سہولت بازار قائم کردئیے گئے

16

بہاولنگر،18 جون  (اے پی پی ): پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا احسن اقدام،ضلع بھر میں 12 سہولت بازار قائم کردئیے گئے ہیں۔

 اے پی پی  سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا کہ  سہولت بازار عوام کو سہولیات اور ریلیف فراہم کرنے کے لئے لگائے گئے ہیں، ان بازار میں اشیاء ضرور یہ عام مارکیٹ سے سستے داموں ملیں گی ۔انہوں نے کہا کہ آٹے پر حکومت کی جانب سے سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔ تاجر برادری سے ملکر یہ سہولت بازار لگائے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام ان سہولت بازار سے مستفید ہوں ،سہولت بازار میں اقدامات اور انتظامات کی نگرانی میں خود کروں گا۔