پاراچنار،21 جون (اے پی پی): ڈسٹرکٹ کرم کے موسم کے باعث دریائے کرم کے خشک ہو نے سے شنگگ سے شاخ تک علاقے متاثر ہو چکے ہیں، ان علاقوں میں سب سے زیادہ دھان کے فصل کی کاشت کے علاوہ سبزیاں بھی کاشت کی گئیں ہیں ایک طرف کرم میں بارشوں کے بندش دوسرے طرف دریائے کرم کے خشک ہو جانے کے باعث کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور ذہنی اذیت میں مبتلا ہو چکے ہیں، علاقے کے باشندوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کنج علیزئی، نستی کوٹ میں شمسی ٹیوب ویلز کا منصوبہ بنایا جایا تاکہ متاثرہ علاقوں کے کاشت کاروں کو ریلیف مل سکے۔
کنج علیزئی، نستی کوٹ کے مشران حاجی یوسف حسین، کربلائی عظمت علی علیزئی، حاجی رضا طوری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمارے ان علاقوں میں شمسی توانائی سے چلنے والی ٹیوب ویلز لگائی جایئں تاکہ درپیش مسلئہ حل ہو سکیں۔