کوئٹہ کسٹمز کی بڑی کارروائی، 11کروڑ روپے کی منشیات برآمد

32

کوئٹہ ،21 جون (اے پی پی ): کوئٹہ کسٹمز نے ایک کارروائی  میں بڑے پیمانے پر چرس اور افیون   اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ کوئٹہ کسٹم نے ڈیرہ مراد جمالی میں  نوتال  کسٹمز چیک پوسٹ پر  کارروائی کرتے ہوئے دس ویلر  ٹرک  سے  جو  بجری سے لدی ہو ئی تھی کہ خفیہ  خانوں  سے   منشیات  بر آمد  کیں ۔

 کارروائی کے    دوران   370 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس اور 8 کلو  افیون برآمد کی گئی  جس کی  قیمت  11کروڑ روپے  کے قریب ہے، منشیات کو بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی  تھی جبکہ ڈرائیور رات کی تاریکی کا  فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو  گیا۔چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمان نے کسٹم کی کارروائی کو سراہا ہے ۔