ملتان،23 جون(اے پی پی): چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان اور نامزد چیف جسٹس پنجاب ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی سے جنوبی پنجاب کی مخلتف بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کی ملاقات بدھ کو ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے نے وکلاء کے مسائل سنے۔ چیف جسٹس کہا کہ وکلاء بار کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جائیں گے۔
ملتان بار عہدیداران نے ملاقات میں کہا کہ چیف جسٹس محمد قاسم خان کے بطور جسٹس اور چیف جسٹس دور کو جنوبی پنجاب کے وکلاء ہمیشہ یاد رکھیں گے، بطور چیف جسٹس، انہوں نے کوشش کی بار اور بنچ کا فاصلہ کم ہو اور سائلین کو انصاف ملے۔ ملتان بار عہدیداران نے نئے نامزد چیف جسٹس پنجاب محمدامیر بھٹی کو مبارکباد بھی دی۔
ملاقات میں رجسٹرار ملک مشتاق احمد اوجلہ محمد یار ولانہ جاوید اقبال ملک سمیت دیگر وکلاء موجود تھے۔