اسلام آباد،24جون (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے خواتین ارکانِ قومی اسمبلی نے جمعرات کو ملاقات کی اور بجٹ اور قانون سازی میں خواتین ارکانِ اسمبلی کے مثبت کردار پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر، ارکان قومی اسمبلی عالیہ حمزہ، سائرہ بانو اور نزہت پٹھان شریک تھیں۔