اسلام آباد,24جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے پارلیمانی سیکٹری وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر نوشین حامد نے ملاقات کی۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صوتحال اور بجٹ پر گفتگو ہوئی ۔اس کے علاوہ ڈاکٹر نوشین حامد نے وزیر اعظم کو کامیاب سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کی وجہ سے کورونا وبا پر قابو اور معیشت کی بحالی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں بجٹ میں صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے مختص رقم اور صحت کارڈ سے عام آدمی کی بنیادی صحت کی سہولیات تک رسائی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔