اسلام آباد، 24 جون (اے پی پی ): وزیرِ اعظم عمران خان سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی اسمبلی نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ، ملاقات میں اراکینِ قومی اسمبلی محمد امجد فاروق کھوسہ، نیاز احمد جھکڑ، شبیر قریشی اور رانا قاسم نون شریک تھے ۔ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے مسائل اور جاری منصوبوں پر پیش رفت پر گفتگو کی گئی ۔
شرکاء نے وزیرِ اعظم کے جنوبی پنجاب پر خصوصی توجہ کے ویژن کے تحت صحت کارڈز کی فراہمی، لیہ میں تعلیم، صحت اور بنیادی ڈھانچے کے جاری منصوبوں، جنوبی پنجاب سیکٹریٹ کے قیام اور بجٹ میں عام آدمی کیلئے ریلیف پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔