بورے والا,24جون (اے پی پی):ایڈیشنل سیشن جج یونس عزیر نے دوہرے قتل کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ایک مجرم محمد وقاص کو سزائے موت جبکہ شریک مجرم غلام نجیب کو عمر قید کی سزا سنا دی جبکہ مقدمہ میں نامزد دو ملزمان نعمان عارف اور سلمان عارف کو عدم ثبوتوں کی بناءپر باعزت بری کر دیا استغاثہ کے مطابق 13 مئی 2019 کو نواحی گاؤں 427 (ای بی) میں غلام مجتبیٰ عرف مجنوں نامی زمیندار کے دو بیٹوں محمد خلیل احمد اور ہمایوں مجتبیٰ کو اسی گاؤں کے رہائشی محمد وقاص اور غلام نجیب وغیرہ نے کھال کے ساتھ رستے کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جسکا مقدمہ نمبر159/19 تھانہ شیخ فاضل میں درج تھا۔