اوکاڑہ/بائی پاس کے قریب پولیس مقابلہ ایک پولیس اہلکار زخمی

913

اوکاڑہ،25جون (اے پی پی): بائی پاس ایل 2/27 روڈ کے قریب پولیس مقابلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا اور نامعلوم ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

4 نامعلوم ڈاکو  لوٹ مار کر رہے تھے تھانہ صدر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجے میں اہلکار سرفراز زخمی ہو گیاجس کو علاج معالجہ کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی۔