عارفوالا؛ ساہیوال روڈ پر دِلو والہ کے نزدیک تیز رفتار بس کو حادثہ، خواتین سمیت چار  مسافر زخمی

43

عارف والا،29جون(اے پی پی): ساہیوال روڈ پر دِلو والہ کے نزدیک تیز رفتار اے سی بس گدھا گاڑی سے ٹکرا کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت چار مسافر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو  تشویشناک حالت میں ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔

 ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب بہاولنگر سے لاہور براستہ عارفوالا جانے والی اے سی بس بے قابو ہوکر گدھا گاڑی سے ٹکرائی۔

 زخمیوں میں زرینہ بابر ،عائشہ بی بی ، محمد احمد اور لیاقت علی شامل ہیں، پولیس مصروف تفتیش ہے۔