اوکاڑہ،29جون(اے پی پی):ٹریفک حادثات کی روک تھام اور انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب عمران محمود اور ڈی پی او فیصل شہزاد کی ہدایت پر ٹینک چوک میں ٹریفک قوانین متعلق آگاہی کیلئے کیمپ کا انعقادکیا گیا۔
آگاہی کیمپ میں شہریوں میں ٹریفک قوانین پر پاسداری کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم کرنے کے ساتھ موٹر سائیکلوں پر سائیڈ میرر بھی لگائے گئے۔
ڈی ایس پی انعام الحق کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کا واحد حل ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ہے، موٹر سائیکل سوار ہیلمنٹ کا استعمال ضرور کریں اور اپنی موٹر سائیکلوں پر سائیڈ میرر لازمی لگائیں۔انہوں نے کہا کہ کم عمر بچوں کو والدین کسی صورت موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں۔