ملتان،01 جولائی(اے پی پی): مضر صحت خوراک تیار کرنے والے عناصر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حصار میں، ڈرنک کارنر، فیٹ رینڈرنگ اور پیکنگ یونٹس پر چھاپے، بھاری جرمانے عائد کر دئیے گئے ہیں اور 5 ہزار ساشے ایکسپائرڈ اسپغول، 900 ساشے گٹکا، 150کلو چائنہ سالٹ اور 30کلو جانوروں کی چربی سے تیار ناقابل سراغ آئل تلف کر دئیا گیا ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ جانوروں کی چربی سے تیار آئل کا ریکارڈ نہ ہونے پر 2 فیٹ رینڈرنگ یونٹس کی بہتری تک پروڈکشن بند کردی گئی ہیں آئل کی تیاری، خریدو فروخت کا ریکارڈ اور مصنوعات پر کوئی لیبلنگ واضح نہ کی گئی تھی اور کہا بھاری مقدار میں ایکسپائرڈ اسپغول، ممنوعہ چائنہ سالٹ کی موجودگی پر مصالحہ جات پیکنگ یونٹ کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ زنگ آلود مشینری کا استعمال، زائد المعیاد اشیاء کی دوبارہ پیکنگ اور فوڈ گریڈ سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر جرمانہ کیا گیا ہے اور کہا کہ ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے پر ڈرنک کارنر کو 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور کارروائی کے دوران 954 ساشے گٹکا موقع پر تلف کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا مضر صحت خوراک تیار کرکے عوام کی صحت سے تماشہ لگانے والوں کیخلاف شکنجہ مزید سخت کیا جارہا ہے وزیراعلیٰ پنجاپ کے ویژن کے مطابق خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کےلیے بدستور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔