اوکاڑہ،05جولائی )اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ صباء اصغر علی کی خصوصی ہدایات پر زیر نگرانی ڈاکٹر عبدالمجید سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اوکاڑہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے خصوصی ڈینگی سروے ( سویپنگ ایکٹیویٹی) سرویلنس راؤنڈ مکمل کیا گیا۔اس سپیشل سروے راؤنڈ میں 14 ٹیموں نے حصہ لیا جن کی مانیٹرنگ ڈسٹرکٹ انٹومالجسٹ محمد اقبال محمود،سی ڈی سی آفیسر چوہدری اصغر علی اور سی ڈی سی انسپکٹر اکرم خان نے کی۔ سروے ٹیموں نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول،دارالامان،تحصیل کونسل،سول ریسٹ ہاؤس،تھانہ صدر،مال خانہ،رہائشی کالونیوں ،جوڈیشل کمپلیکس،واپڈا کمپلیکس،زیر تعمیر عمارتوں،سپورٹس کمپلیکس،لیڈیز پارک اور اہم مقامات پر ڈینگی لاروا کی تلاش کے لئے سرگرم رہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر صباءاصغرعلی نے ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر میگنی فائر (محدب عدسہ)سے ڈینگی لاروا کی تلاش مہم میں خود بھی حصہ لیا اور ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں کسی مقام پر بھی ڈینگی لاروا نہیں ملا۔اور محکمہ صحت کی ٹیموں کی کارکردگی کی تعریف کی اور ہدایت کی کہ اسی جذبے اور محنت سے ڈینگی سرویلنس کا کام جاری رکھیں تاکہ ضلع اوکاڑہ ڈینگی کے پھیلاؤ سے محفوظ رہے۔