ملتان،07 جولائی(اے پی پی):کمشنر جاوید اختر محمود کی زیر صدارت خدمت اپکی دہلیز پر ‘ بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ پنجاب بھر میں کاروائیوں بارے خانیوال چھٹے، وہاڑی ساتویں نمبر پر آیا۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ پنجاب بھر میں ملتان 9ویں، لودھراں 10 نمبر پر ہے اور کہا شکایات کے حل میں پنجاب بھر میں خانیوال پہلے نمبر پر ہےکمشنر نے کہا لودھراں 5ویں، ملتان 8ویں، وہاڑی 10ویں نمبر پر ہے، شہریوں کے منفی فیڈ بیک میں ملتان ڈویژن میں ضلع لودھراں نمایاں ہے۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کا حکم بھی صادر فرمایا۔
جاوید اختر محمود نے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام وزیراعلیٰ کے دل کے قریب ہے اور کہا شہریوں کے تمام مسائل کو فوری حل کیا جائے۔
اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز موجود تھے۔











