فارن کامن ویلتھ ڈویلپمنٹ آفس کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

24

لاہور، 7 جولائی (اے پی پی): فارن کامن ویلتھ ڈویلپمنٹ آفس کے وفد نے  بدھ کو یہاں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا  دورہ کیا ہے، چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے اتھارٹی کی ورکنگ اور کامیابیوں کے  بارے میں بریفنگ دی، وفد کو کیمروں سے مانیٹرنگ، ای چالان سسٹم، ویمن سیفٹی ایپ، ایمرجنسی 15 کال سینٹر سمیت لاسٹ اینڈ فاونڈ اورمیڈیا سینٹر بارے بتایا گیا۔

چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کویقینی بنانےکیلئے  تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون کی ضرورت ہے۔

ملاقات کے لیے آئے وفد کے شرکاء نے کہا کہ ویمن سیفٹی ایپ خواتین کے تحفظ کیلئے عمدہ کاوش ہے، 350سے زائد گمشدہ بچوں کو تلاش کر کے والدین سے ملوانا مثالی اقدام ہے اور ویمن سیفٹی ایپ کو پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں متعارف کروائیں گے۔

وفد میں برٹش کونسل، یونیسف اور یونائٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ فنڈ کے نمائندگان شریک تھے۔