برصغیر کے عظیم اداکار دلیپ کمار کی پشاور  میں  غائبانہ نمازجنازہ ادا کر  دی  گئی

45

پشاور،7جولائی  (اے پی پی):برصغیر کے عظیم اداکار دلیپ کمار کی غائبانہ نمازجنازہ ان کے آبائی گھر محلہ خداداد میں ادا کردی گئی جنازے کے موقع پر مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے ان کے بلند درجات کے لئے اجتماعی دعا کی۔ نماز جنازہ شکیل وحید اللہ خان نے پڑھائی اس مواقع پر شکیل وحید اللہ خان نے کہا کہ یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی وفات برصغیر پاک اور ہند کے لئے بڑا سانحہ ہے ان کی بیگم سائرہ بانو سے تعزیت کے لئے بہت جلد ایک وفد ہندوستان کا دورہ کرے گا۔

یاد رہے کہ دلیپ کمار ہندوستان اور پاکستان کے مابین پیار محبت، رواداری اور سلامتی کی علامت سمجھے جاتے تھے۔ انہوں نے ہمیشہ دونوں ملکوں کے درمیاں امن اور بھائی چارے کو فروغ دیا ان کی وفات پوری دنیا میں انسانیت سے محبت کرنے والے لوگوں کیلئے بڑا صدما ہے دلیپ کمار جیسے شخصیت صدیوں میں بھی پیدا نہیں ہو پائے گی ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جائے گا،ان کی فنی اور ادبی خدمات انہیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رکھیں گی۔