وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا دورہ بونیر کھلی کچہری میں تبدیل،مقامی لوگوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا

21

بونیر، 9جولائی(اے پی پی): وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا دورہ بونیر کھلی کچہری میں تبدیل ہوگیا جس میں مقامی لوگوں نے وزیراعلی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعلی محمود خان نے تمام مسائل کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے، جس پر اہل علاقہ نے وزیراعلی کے فوری اور احسن اقدامات کو سراہا۔