اوکاڑہ؛حجرہ شاہ مقیم میں دوکانداروں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کاعمل جاری

21

اوکاڑہ،11جولائی(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی خصوصی ہدایات پر    چھٹی کے دن بھی محکمہ صحت اور میونسپل کمیٹی کے عملہ نے دوکانداروں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن جاری رکھی۔  فوکل پرسن کرونا ویکسینشن آصف حسین نے کہا کہ تمام دوکانداروں کی کرونا ویکسینیشن کے بعد ہم مویشی منڈیوں اور مختلف جگہوں پر بھی کرونا ویکسین لگائیں گے تاکہ شہری کرونا وائرس کی وباء سے محفوظ رہیں۔