ضلع کرم  میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک

10

راولپنڈی،13جولائی  (اے پی پی):ضلع کرم میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر اور ایک جوان شہید ہو گئے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرم کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہری پور سے تعلق رکھنے والے افسر، 25 سالہ کیپٹن باسط اور اورکزئی سے تعلق رکھنے والے جوان ، 22 سالہ سپاہی حضرت بلال نے جام شہادت نوش کیا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا  ہے جہاں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔