وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کی ملاقات

11

اسلام آباد،13جولائی  (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے منگل کو   یہاں   ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چیئرمین واپڈا نے وزیرِ اعظم کو واپڈا کے تحت جاری 10بڑے منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے منصوبوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔