ملتان :چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا ریسکیو آپریشن 3 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے گئے

18

ملتان،14جولائی )اے پی پی ):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا ریسکیو آپریشن 3 بھکاری بچے حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 11 سالہ مزمل، 10 سالہ ثاقب، 12 سالہ حیدر علی شامل ہیں بچوں کو گلگشت کالونی سے بھیک مانگتے ہوئے پاکر حفاظتی تحویل میں لیا گیا اور بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے اور لواحقین کی تلاش جاری ہے۔