ملتان؛ ریجنل پولیس آفیسرسید خرم علی کا ریجن کے مختلف تھانوں کا دورہ ، عیدالاضحی پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

24

ملتان، 14 جولائی (اے پی پی ): ریجنل پولیس آفیسرسید خرم علی نے ریجن کے مختلف تھانوں تھانہ ٹھٹہ، صادق آباد، ضلع خانیوال،تھانہ سٹی اور صدر دنیا پور ضلع لودھراں کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ کمیونٹی پولیسنگ کو خصوصی طور پر فروغ دیں اور شہریوں کے تعاون سے جرائم پر قابو پائیں۔

 انہوں نے ہدایت کی کہ عیدالاضحی قریب ہونے کی وجہ سے مویشی چوری کی روک تھام یقینی بنائیں اور شاہرات کو محفوظ رکھنے کے لیے گشت کو بڑھائیں، مویشی منڈیوں میں بھی سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنائیں۔

 آر پی او نے تھانوں کا ریکارڈ ملاحظہ کیا اورجدید پولیس سسٹم کے تحت تھانوں کا ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے تھانوں میں صفائی کا خیال رکھنے اور ضروری مرمت کرانے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ حوالاتوں میں کرونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے،مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کریں، انصاف کے تقاضوں پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں، تھانوں میں سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔