وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیرین مزاری اور چئیر پرسن ڈیفنس آف ہیومن رائٹس آمنہ مسعود جنجوعہ کی ملاقات

15

اسلام آباد، 14 جولائی  (اے پی  پی ): وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر  شیرین مزاری اور چئیر پرسن ڈیفنس آف ہیومن رائٹس آمنہ مسعود جنجوعہ  نے   بدھ کو   یہاں  ملاقات کی ، ملاقات میں لا پتہ افراد کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی  گئی ۔

 ملاقات میں بتایا گیا کہ  پارلیمانی کمیٹی میں اس حوالے سے موجود بل کو بھی جلد ہی منظوری کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔وزیرِ اعظم نےڈاکٹر شیریں مزاری کی سربراہی میں وزارت کے انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔