اسلام آباد، 14 جولائی (اے پی پی ): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ہم دنیا کی پانچویں بڑی قوم اور ساتویں بڑی ایٹمی طاقت ہیں، کوئی مائی کا لعل ہم سے پوچھے بغیر اس خطے میں کچھ نہیں کرسکتا، ہمارے لئے چلینجز کا مقابلہ کرنا مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک سٹڈیز، سینٹر فار لاءاینڈ سیکورٹی کے زیر اہتمام لا فیئر اینڈ پاکستان کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ہمارے لئے اہم یہ ہے کہ ہم نے اپنی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ پاکستان ایک عظیم، ساتویں ایٹمی طاقت اور دنیا کی پانچویں بڑی قوم ہے۔ ہمارے بغیر خطے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ چیلنجز کا مقابلہ کرنا مشکل ضرور ہے لیکن نا ممکن نہیں۔











