راڑاشم ، 14 جولائی ( اےپی پی):ڈپٹی سپیکر سرداربابرخان نے یونین کونسل راڑاشم کے مختلف علاقے اندر پوڑ۔پاترا۔برک پشت۔وگرد نواح میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی کام کرنا میرا فرائض ہے اور عوام تک سہولیات پہنچانا میری ترجیحات میں شامل ہیں ۔اندر پوڑ ڈیم مکمل روڈ پر کام کا آغاز دیگر منصوبےبھی شروع کیا انشاء اللہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا ۔سردار بابرخان نے کہاکہ پارٹی وعوام سے قریبی روابط رکھنے کیلئے پارٹی کے کارکنان اپنی جملہ توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی کو جدید خطوط اور سینٹفک بنیادوں پر منظم اور فعال رکھنے کیلئے پارٹی پرجدوجہد مرکوز رکھیں اور یہاں کے عوام نے جس انداز میں پارٹی کے اصولی موقف جدوجہد اور پالیسیوں پر جس انداز میں اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کیا عوامی اعتماد پر پورا اترنے کیلئے پارٹی کے کارکنوں کواپنے عمل سے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ یہاں کے عوام کی بنیادی حقوق کے حصول کی خاطر جدوجہد کو عبادت کا درجہ دیتے ہیں ۔اور ہر فورم پر یہاں کے عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے اور انھیں اجاگر کرنے کی خاطر سیاسی اور جمہوری انداز میں آواز بلند کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان نےیونین کونسل راڑاشم شہر اور دور افتادہ علاقوں کے مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات کارنر میٹنگوں اور استقبالیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میرے اور میرے دوستوں کے کندھوں پر آج یہ بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ موسی خیل اور شیرانی کے عوام کو درپیش چیلنجز اور اس سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے اپنی دن رات کو ایک کرکے سیاسی جمہوری انداز میں جدوجہد کرنے کیلئے تمام مشکل اور نامساعد حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے جدوجہد پر توجہ مرکوز رکھنا ہوگا کیونکہ آج پارٹی کو عوام کی جانب سے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے حلقوں کی طرف سے جو پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور عوام کی ترقی و خوشحالی فلاح و بہبود اور دیگر مسائل سے نکالنے کا واحد روشنی کی کرن وہ پی ٹی آئ ہے جنہوں نے ہمیشہ یہاں کے عوام کی قومی اجتماعی مفادات اور حقوق کی ترجمانی کرتے ہوئے عوام کو کبھی بھی مشکل حالات میں تن و تنہا نہیں چھوڑا اور پارٹی نے طویل ترین تاریخی جدوجہد کے ذریعے سے تمام تر مشکل و کٹھن حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے استحصالی قوتوں کی سازشوں اور منصوبوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہوکر جدوجہد اور حقیقی معنوں میں پارٹی آج ساحل وسائل قومی حق و احاکمیت و حق و اختیار اور صوبائی وسائل پر جو اصولی موقف اختیار کیا ہوا ہے وہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پی ٹی آئں وہ واحد سیاسی قومی جمہوری جماعت ہے جو عمران خان کی قیادت میں یہاں کے عوام کی صحیح معنوں میں حقوق کی ترجمانی کا حق ادا کررہے ہیں اور جس انداز میں پارٹی نےملکی مفاد کیلئے قدم اٹھایا ہے اس میں یہاں کے تمام اقوام اور اہل بلوچستان پاکستان کے مسائل شامل ہیں اور پارٹی نے گروہی ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر پہلی مرتبہ وفاقی حکومت نے بلوچستان کے اجتماعی قومی ایشوز کو رکھا ۔