کرک،16 جولائی(اے پی پی ): انڈس ہائی وئے پر نوشپہ آئیل فیلڈ کے قریب مسافر بس اور ٹرالر کے مابین خوفناک تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جابحق جبکہ خواتین سمیت بیس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق صبح سویرے کراچی سے سوات جانے والی مسافر بس کا نوشپہ آئیل فیلڈ کے قریب ٹرالر کیساتھ تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر جابحق ہوئے، مرنے والوں میں دو کا تعلق لاچی ایک کا تعلق ایبٹ آباد، دو کا تعلق لیہ سے بتایا جارہا ہے ۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق جابحق افراد کو فوری طور پر اپنے اپنے علاقوں کو روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے بیس افراد زخمی ہوگئے جس میں بارہ شدید زخمی ، آٹھ افراد معمولی زخمی ہوئے، زخمیوں میں دو خواتین شامل ہیں ، زخمیوں میں لیہ ایبٹ آباد کوہاٹ اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے شامل ہیں ۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق زخمیوں کو کرک کوہاٹ اور پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔











