ریسکیو 1122 نارووال کے جوانوں نے نایاب پینگولین کو گاؤں فتح والی سے ریسکیو کیا

79

نارووال،16جولائی(اے پی پی): ریسکیو 1122 نارووال کے جوانوں نے نایاب پینگولین کو گاؤں فتح والی سے ریسکیو کیا۔ ریسکیو 1122 نارووال کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی کہ گاؤں فتح والی میں جنگلی جانور گھر میں داخل ہو گیا ہے، کال موصول ہوتے ہی کنٹرول روم نے  ریسکیو آفس نارووال سے  ایک ریسکیو وہیکل اورایک ایمبولینس کو جائے حادثہ پر بھیج دیا، گاؤں فتح والی نزد تلونڈی بھنڈراں  پہنچ کر نایاب پنگولین کو زندہ ریسکیو کیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر عدنان نواز نے کہا کہ پینگولین بہت نایاب جانور ہے، جو اس علاقہ میں نہیں پایا جاتا، اس کو زندہ ریسکیو کرنا ریسکیو 1122 کے لئے اعزاز کی بات ہے، ڈی ای او نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی قیادت میں نارووال کے جوان تمام ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کرکے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ جانوروں اور پرندوں کو بھی ریسکیو کرنے میں پیش پیش ہوتے ہیں۔