اوکاڑہ؛  ڈپٹی کمشنرمحمد علی اعجاز نے دفتر کے لان میں “اشوک” کا پودا لگاکر مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

69

 

اوکاڑہ،17جولائی(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن  ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے اپنے دفتر کے لان میں”اشوک” کا پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کاافتتاح کردیا۔

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس چوہدری طاہر امین،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر خورشیدجیلانی،معروف کالم نگار صدر سماجی تنظیم “ماڈا” مظہر رشید اور سینئر ایڈووکیٹ صائمہ رشید نے بھی پودے لگا کر مون سون شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔

شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر

ایس ڈی او فاریسٹ ڈویژن افتخار جنجوعہ نے بتایا کہ کلین اینڈ گرین اور خدمت آپکی دہلیز پروگرام پر عمل کرتے ہوئے ضلع اوکاڑہ میں مون سون شجر کاری مہم کے دوران مختلف مقامات پر چار لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔