اوکاڑہ،18جولائی(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنرچیئرمین بورڈ آف گورنرزکی زیرسرپرستی معروف درس گاہ ڈی پی ایس کالج کی پرنسپل عالیہ ایوب چٹھہ نے ایس او پیز کو ملحوظ رکھتے ہوئے میٹرک کے طلباء کی الوداعی پارٹی پر سمر فیسٹیول ڈے اور سپورٹس گالاکا انعقاد کیا۔ سیکشن ہیڈ نعیم اشرف، ڈائریکٹر سپورٹس زین العابدین، ندیم شہباز کرکٹ کوچ، خورشیداحمدپی ای ٹی اور دیگر سٹاف کی زیر نگرانی منعقدہ مقابلوں میں رسہ کشی،میوزیکل چیئر،چاٹی بریکنگ، سنگل لیگ ریس اور دیگر مقابلہ جات میں کھلاڑی طلباء نےجوش وجذبے کے ساتھ حصہ لیکر پروگرام تاریخی یادگار بنادیا۔
رنگارنگ تقریب کی کمپیئرنگ معروف استاد مقبول حسین نے کی۔ پروگرام کے آخر میں پرنسپل عالیہ ایوب چٹھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصابی اور غیر نصابیوں میں حصہ لینے والے طلباء جب اعلیٰ تعلیم کے لئے دوسری یونیورسٹیوں میں جاتے ہی تو وہ اپنے سابقہ ادارے کے سفیر ہوتے ہیں۔ انہوں نے پروقار تقریب منعقد کرنے پر سٹاف اور طلباء کو مبارک باد دی اور کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا۔
طلباء نے سمر فیسٹیول ڈے منعقد کروانے پرپرنسپل کو خراج تحسین پیش کیا، ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے دعا کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔