پاراچنار،18 جولائی (اے پی پی ): سپورٹس کمپلیکس پاراچنار میں پاک آرمی کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کرم کے مختلف علاقوں سے کرکٹ کے 72 ٹیموں نے حصہ لیا۔
فائنل میچ سیٹیزن کرکٹ پاراچنار اور افغان کرکٹ کلب صدہ کے مابین کھیلا گیا جس میں سیٹیزن کرکٹ کلب پاراچنار نے افغان کرکٹ کلب کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی ۔ فائنل مقابلے کے موقع پر ضلع بھر کے عمائدین سیاسی و سماجی راہنماوں اور دیگر شائقین نے شرکت کی اور سپورٹس کمپلیکس پاراچنار تماشائیوں سے کچہ کچھ بھرا ہوا تھا اور تماشائیوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔
اس موقع پر 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس اور پاک آرمی کے کرنل حماد نے کہا کہ فورسز کی جانب سے اس قسم کی مثبت سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کھلاڑی امتیاز حسین اور دیگر نے کہا کہ وقتا فوقتا اس قسم کے مقابلوں کا اہتمام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔ مقابلوں کے اختتام پر جیتنے اور دوسری نمبر پر آنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئی۔
اس موقع پر مارشل آرٹ کا بھی بہترین مظاہرہ کیا گیا۔