کراچی، 18 جولائی (اے پی پی ):کورونا وائرس کی وبا اور اسکی متوقع چوتھی لہر کے پیش نظر کراچی میں مختلف تفریحی مقامات اور ساحلی سمندر کو سیر و تفریح کے لیے بند کر دیا گیا، دفعہ 144
کے نفاز کے بعد سی ویو جانے والی گلیوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے جبکہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔











