ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کی ہدایت پر اربن فاریسٹ پراجیکٹ کے سلسلے میں شجرکاری کا اغاز

49

ملتان،19جولائی(اے پی پی): ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کی ہدایت پر اربن فاریسٹ پراجیکٹ کے سلسلے میں شجرکاری کا اغاز ہو گیا ہے۔ کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے ایگریکلچر کمپلیکس کے تحت قائم اربن فاریسٹ میں پودا لگایا اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل اور  سیکرٹری جنگلات سرفراز خان بھی ہمراہ تھے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے کہا کہ گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے جنگلات میں اضافہ ناگزیر ہے اور کہا کہ اربن فاریسٹ کے ذریعے شہری علاقوں کا درجہ حرارت کم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مؤثر اقدامات کے باعث جنگلات کے رقبہ میں اضافہ ہونا خوش آئند ہے اور کہا جنوبی پنجاب کے تمام محکموں کو شجرکاری مہم کے تحت ٹاسک سونپ دئے گئے ہیں، اربن فاریسٹ کے تحت ایک ایکڑ میں 2000 پودے لگائے گئے ہیں۔

سیکرٹری زراعت نےبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اربن فاریسٹیشن کیلئے ملتان، بہاولپور اور وہاڑی میں ایک ایک ایکڑ میں درخت لگائے جارہے ہیں۔