سکھر: ڈایکٹر جنرل نیب کا کمشنر شہید بینظیر آباد کے دفتر کا دورہ ،

50

سکھر،19جولائی (اے پی پی): مرزا محمد عرفان بیگ ، ڈایکٹر جنرل نیب سکھر نے کمشنر شہید بینظیر آباد کے دفتر کا دورہ کیا اور آگاہی وتدارک ونگ کے تحت کی جانے والی بد عنوانی کی روک تھام کے پسمنظر میں ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران سے خطاب کیا۔

ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر نے نیب کی کارکردی اور چیئرمین نیب کے وژن کے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نیب معاشرے سے بد عنوانی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور طریقے سے کام کر رہا ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے کے تمام طبقات خصوصاً حکومتی افسران و اہلکاران کو چاہیے کہ وہ اس جہاد میں نیب کا ساتھ دیں۔ تمام شعبوں میں کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کی تشکیل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

محمد فہیم قریشی ، ڈائریکٹر اور پیر خلیق زمان اسسٹنٹ ڈائریکٹر، (آگاہی و تدارک) ونگ ، نیب سکھرنے گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس(جی آئی ایم ایس) کا دورہ کیا اور میڈیکل آفیسرز اور طلباءسے خطاب کیا، نیب کی کارکردگی پر روشنی ڈالی، کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے تصور، نوجوانوں میں بدعنوانی کے خلاف آگاہی اور بد عنوانی کے خلاف تدارک اقدامات کے بارے میں بتایا۔

سوال و جواب کے سیشن میں ڈاکٹروں اور میڈیکل طلباءنے قومی تعمیر اور نیب کے اہداف کے حصول میں شرکت کیلئے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔