وہاڑی؛ 362پولیس افسران واہلکاران میں  62 لاکھ سے زائد مالیت کے رہائشی اور سفری اخراجات کے چیک تقسیم

62

وہاڑی،20جولائی(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  امیر عبداللّہ خان نیازی نے ڈی پی او آفس میں تقریب کے دوران 362پولیس افسران اور اہلکاران میں ان کے ناموں کے ساتھ  62لاکھ سے زائد مالیت کے رہائشی اور سفری اخراجات کی مد میں  کراس چیک تقسیم کئے، وہاڑی پولیس کے 12 ریٹائرڈ پولیس ملازمین کو ایک سال کی بیسک تنخواہ کے ساتھ رہائشی اخراجات کی مد 30لاکھ 50ہزار روپے کے چیک دئیے گئے، ٹی اے کی مد میں 160پولیس افسران و اہلکاران کو 15لاکھ جبکہ اچھی کارکردگی دکھانے والے  190پولیس اہلکاران میں 16لاکھ 68ہزار سے زائد مالیت کے کراس چیک تقسیم کئے۔

 اس موقع پر ڈی پی او  امیر عبداللّہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کی ویلفئیر اولین ترجیحات میں شامل ہیں، ہم سب ایک فیملی کی مانند ہیں اور ہم سب کا مقصد نیک نیتی سے عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کرناہے۔انہوں نے کہا کہ حاضر و ریٹائرڈ پولیس افسران اور جوانوں کے لئے میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔