اوکاڑہ،20جولائی(اے پی پی): ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق مسافروں سے بھری ہوئی لاہور سے ملتان جانے والی بس رات اڑھائی بجے کے قریب جب اوکاڑہ چھاؤنی کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار سمیت4 افراد جانبحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے ، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 7 ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ٹیموں نے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے، حادثہ کی وجہ بس کا ٹائر برسٹ ہونا بتائی گئی ہے۔ زخمیوں میں 3 خواتین اور 18 مرد مسافروں کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔











