پشاور،20 جولائی(اے پی پی): وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا محمود خان نے منگل کو یہاں پشاور شہر کا اچانک دورہ کیا اور بغیر کسی پروٹوکول اور سکیورٹی خود کار ڈرائیو کی۔
وزیراعلی نے خود ڈرائیونگ کر کے شہر کے مختلف علاقوں بشمول یونیورسٹی روڈ ،حیات آباد ،یونیورسٹی ٹاون اور جی ٹی روڈ کا دورہ کرکے ان علاقوں میں ٹریفک اور صفائی ستھرائی صورتحال کا جائزہ لیا ۔
اس کے علاوہ انہوں نے مویشی منڈیوں میں انتظامات کا معائنہ بھی کیا۔











