موسیٰ خیل؛ ڈپٹی اسپیکر سردار بابرخان کا ڈیم سے متاثرہ سڑک کا اچانک دورہ،متبادل روڈ فوری طور بنانے کا اعلان

26

 

موسیٰ خیل،22جولائی(اے پی پی): ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سرداربابرخان نے عوامی شکایت پر گنڈیر کچھ  کے مقام پر بننےوالا خزانہ بند ڈیم سے متاثر کجھوری، زرئی ،کررڑ،شولن درگئی ،غڑوندی وگردونوح کا رابط سڑک ڈوبنے سے راستہ بندہونے پر بلا پرکٹول  اچانک دورہ کیا اور متبادل روڈ فوری طور بنانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے ڈیم کے کام کا بھی جائزہ لیا اپنے درمیان میں پاکر عوام ان سے گل مل گئے۔

 اس موقع پر حاجی عبدالرحمن،چارگل ، کمال خان سابق ناظم گنڈھیر خان اور دیگر بھی ہمراہ تھے ۔