چنیوٹ؛دریا چناب میں کشتی ڈوبنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد ڈوب گئے،5 افراد کو زندہ بچا لیا گیا

32

چنیوٹ،24جولائی (اے پی پی): ضلع چنیوٹ کے علاقے بھوآنہ میں  دریا چناب میں کشتی ڈوبنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد ڈوب گئے،ایک عورت کی نعش نکال لی گی، سات لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ فوری طور پر 5 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

دریائے چناب میں اس وقت سیلابی صورت حال ہے اور پانی کا بہاو تیز ہونے کی وجہ سے کشتی الٹ گی۔ایک اور اطلاع کے مطابق کشتی دوست محمد بریج کے پلر کے ساتھ ٹکرانے سے الٹ گی تھی۔ل

ڈی پی او بلال ظفر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن  کو واقعہ کی تحقیق کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، واقعہ کی تحقیق کے بعد ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔