خانیوال؛آزاد جموں کشمیر جنرل الیکشن کی تیاری مکمل،614مرد و خواتین اپنے ووٹ کاسٹ کریں گے

22

خانیوال، 25جولائی(اے پی پی):آزاد جموں کشمیر جنرل الیکشن کی تیاری مکمل کر دی گئی ہیں، ووٹنگ آج ہو رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے پرزایڈنگ آفیسروں کو بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان فراہم کردیا گیا ہے۔تینوں پولنگ اسٹیشنز پر ٹوٹل 614مرد و خواتین اپنے ووٹ کاسٹ کریں گے۔

 الیکشن کمیشن کی طرف سے میاں چنوں میں 3پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، پولنگ اسٹیشن نمبر ایک 14ایٹ اے ار دو پولنگ بوتھ پر50مرد36خواتیں ٹوٹل 86ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے، پولنگ اسٹیشن نمبر2چک 15ایٹ بی آر پر دو پولنگ بوتھ پر259مرد225خواتین ٹوٹل 484ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے، پولنگ اسٹیشن نمبر 3سٹی میاں چنوں دو پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں 18مرد26خواتین ٹوٹل 44ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

 پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔