بورے والا،25جولائی(اے پی پی): آزاد کشمیر میں ہونے والے الیکشن کے سلسلے میں بورے والا میں گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول 461 ای بی میں پولنگ اسٹیشن قائم کر دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن وہاڑی کے مطابق پولنگ اسٹیشن پر آزاد کشمیر کے حلقہ ایل ایے 34 جموں ایک کے ووٹ ڈالے جائیں گے اس حلقہ سے مختلف سیاسی چماعتوں کے ٹوٹل 14 امیدوار مدمقابل ہیں جن میں آزاد کشمیر ن لیگ کےناصر ڈار، پی پی پی کے زاہد اقبال ، تحریک انصاف کے ریاض احمد، تحریک لیبیک کے فضل الرحمان کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ کل ووٹوں کی تعداد 38 ہے جس میں 15 مرد جبکہ 23 عورتیں شامل ہیں۔
پولنگ کے روز سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، پولنگ اسٹیشن پر ایک پرائزڈنگ آفیسر، دو پولنگ آفیسر، دو پولنگ اسٹنٹ ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔