مظفرآباد، 26 جولائی (اے پی پی): مظفرآباد 3 حلقہ ایل اے 29 سے پی ٹی آئی کا کامیاب امیدوار خواجہ فاروق نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظفر آباد کا یہ حلقہ 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے سے شدید متاثر ہوا تھا، اس کے بعد یہ بدقسمتی ہے مظفر آباد کے لوگوں کی کہ اس کے بعد کوئی قیادت ایسی نہیں آ سکی، 10 سال سے جو مسلم لیگ نون کا ایم این اے تھا اسے پروا ہی نہیں تھی، یہاں پر جو بڑے منصوبے تھے وہ سارے ڈراپ ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا انفرااسٹریکچر کا بھی ہے، یہاں ہم ٹورازم کو ڈویلپ کریں گے اور جو عمران خان کی اسکیم آئی ہے پانچ لاکھ روپیہ ود آوٹ انٹرسٹ وہ لوگوں کو دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بیس کیمپ کی حکومت ہے۔ عمران خان نے کا پیغام پہلی بار بھارت کو ایک دفاعی پوزیشن پر لے آیا پوری دنیا کے فورمز پہ ایک تو وہ ہماری کامیابی ہے۔ عمران خان نے کہا تھا کہ جو کشمیری چاہیں گے وہ پاکستان کو قبول ہو گا۔











