اسلام آباد،26جولائی (اے پی پی):آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں چار سابق وزرا ء اعظم سمیت اہم جماعتوں کے سربراہان نے کامیابی حاصل کرلی۔موجودہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے ساتھ ساتھ سابق وزراء اعظم بیرسٹرسلطان محمود چوہدری،سردار عتیق احمد خان اورسردار یعقوب خان اپنے اپنے انتخابی حلقوں سے کامیاب ہوگئے۔
سابق وزیر اعظم سردارسکندر حیات خان کا بھائی اور بیٹا شکست کھا گئےجبکہ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر،مسلم لیگ ن،پاکستان پیپلز پارٹی،مسلم کانفرنس اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے صدور بھی کامیاب ہوگئے۔











