سکھر،26جولائی(اے پی پی): ایس ایس پی خیرپور ظفر اقبال ملک کی سربراہی میں امن امان کی صورتحال کے متعلق ضلع کے تمام ایس ایچ اوز کے ساتھ اجلاس، اجلاس میں ضلع کے تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی، اجلاس میں ایس ایچ اوز کی کارگردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور احکامات دیئے گئے۔
اس موقع پر ایس ایس پی خیرپور نے کہا اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن شروع کریں، جرائم پیشہ افراد، سماجی برائیوں، سماج دشمن عناصر کے خاتمے کی پالیسی میں کسی قسم کی کوتاہی اورغفلت ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی۔
ایس ایس پی خیرپور نے مزید کہا کہ پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ کو مزید مؤثر بنائیں، جرائم کی روک تھام کے لیے میسر حکمت عملی کے ساتھ کام کریں، نیشنل ایکشن پلان پہ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، تمام افسران اپنی ذمہ واریوں کا احساس کریں، تمام ایس ایچ اوز امن و امان قائم رکھنے کے لیے جامع منصوبہ بندی سے جرائم پیشہ عناصر اور انکے سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لانے والا سلسلہ مزید تیز کریں، پولیس افسران کی طرف سے جرائم پیشہ افراد سے کسی بھی قسم کی رعایت برداشت نہیں کی جائیگی، بہتریں کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔











