اسلام آباد،27جولائی (اے پی پی): وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک میں وبائی امراض کی روک تھام کے حوالے سے حکومت اہم اقدامات کر رہی ہے ،صحت کے شعبہ میں اصلاحات کی جا رہی ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی ادارہ صحت میں سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول کا قیام ملک میں وبائی امراض کی روک تھام کے حوالے سے حکومت کا اہم قدم ہے، یہ کورونا اور دیگر متعدی امراض کے پھیلائو کے تناظر میں انتہائی بر وقت اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی ڈی سی پاکستان امراض کی مسلسل نگرانی کرے گا۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ بیماریوں کی روک تھام کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو معاونت فراہم کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کی جا رہی ہیں۔