وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی مرحوم سیاستدان ممتاز بھٹو کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کی

49

کراچی، 28 جولائی(اے پی پی ):  وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سینیئر سیاستدان ممتاز بھٹوکے انتقال پر اظہار تعزیت کے لیئے اُنکے بیٹے امیر بخش بھٹو کی رہائشگاہ پہنچ گئے ، وزیر خارجہ نے   اُنکے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیئے فاتحہ خوانی و دعا کی۔

 اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ممتاز بھٹو صاحب کی اچھائیاں زندہ ہے زندہ رہے گی، میرے اُن سے بہت اچھے تعلقات تھے اور میری خواہش ہے کہ اگلی نسل میں یہ تعلقات منتقل ہوں، اللّٰہ اُنکے درجات بلند کرے اور میں اُن کے غم میں برابر کا شریک ہوں ۔

 اس موقع پر اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ موجود تھے۔