اسلام آباد،28 جولائی(اے پی پی ): وزیراعظم عمران خان نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریپ کرنے والا شخص ہی اس جرم کا اصل ذمہ دار ہوتا ہے، میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پردے کی بات کی تھی جو صرف خواتین تک محدود نہیں بلکہ مرد بھی اس میں شامل ہیں۔











