اسلام آباد، 28 جولائی(اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی کہ ہمارے فنانشل ایکسپرٹس کو بھی پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کی اجازت دی جائے، حقائق قوم کے سامنے آنے چاہئیں کہ کس طرح ان جماعتوں نے اپنے کالے دھن کو سفید کیا۔ پی ٹی آئی کے اکائونٹس تک ماضی میں چارٹرڈ اکائونٹس کو رسائی دی گئی تھی ہم بھی یہ سہولت مانگ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک نے جو ریکارڈ جمع کرایا ہے اس کے مطابق مسلم لیگ ن کے 12اور پیپلز پارٹی کے 7ایسے فارن اکائونٹس ہیں جو گواشوروں میں ظاہر نہیں کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ 4سال سے زائد عرصہ گذر گیا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے اپنی فارن فنڈنگ کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرایا ، سٹیٹ بینک کے فراہم کردہ ریکارڈ کے مطابق دونوں پارٹیوں کے 19اکائونٹس ایسے ہیں جو گواشواروں میں ظاہر نہیں کیے گئے ،یہ اکاؤنٹس منی لانڈرنگ ، کالا دھن سفید کرنے کے لئے استعمال کیے گئے ،ان اکاؤنٹس میں اربوں کی ٹرانزیکشنز ہوئیں ہیں











